گیسٹرو میں مبتلا 158 مریض ملتان‘ 27 خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل

گیسٹرو میں مبتلا 158 مریض ملتان‘ 27 خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل

  

ملتان ، خانیوال (وقائع نگار ، نمائندہ پاکستان، بیورونیوز) گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 158 مریضوں کو ملتان جبکہ 27 افراد کو خانیوال کے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ملتان سے وقائع نگار کے مطابق گیسٹرو کے مرض میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ گذشتہ روز بھی ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا 158 مریضوں کو ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں لایا گیا ہے جن میں 69 مریضوں کو طبی امداد کی سہولت دینے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا نشتر ہسپتال میں 95 چلڈرن کمپلیکس میں 37 سول ہسپتال میں 4 فاطمہ جناح خواتین ہسپتال میں 3 اور شہباز شریف جنرل ہسپتال میں 19 مریض لائے گئے ہیں خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گیسٹرو میں مبتلا 27افراد طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل دا خل ، تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز خانیوال اور گردو نوا ح میں گیسٹرو میں مبتلا 27افراد طبی امدادکیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل خانیوا ل دا خل کر وادیا گیا ہے جن میں 10خواتین بھی شا مل ہیں متاثرہ مریضوں میں اکر م ، شا ہد، فریاد ، کرن ، شما ئلہ ، ادیبہ ، گلشن ، رحمت و دیگر شا مل ہیں ۔

گیسٹرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -