خود کشی یااتفاقیہ حادثہ، گولی لگنے سے گلگشت پولیس کانسٹیبل چل بسا

خود کشی یااتفاقیہ حادثہ، گولی لگنے سے گلگشت پولیس کانسٹیبل چل بسا

  

ملتان(کرائم رپورٹر)خود کشی یا اتفاقی حادثہ گولی لگنے سے گلگشت پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا،پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ گزشتہ روز دن کے وقت قلعہ کہنہ قاسم باغ کے قریب واقع پبلک لائبریری کے قریب گولی چلنے کی آواز آئی اہل علاقہ نے دیکھا تو پولیس اہلکار خون میں لت پت پڑا تھا۔جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی،پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لیا۔تصدیق کے بعد پتا چلا کہ جاں بحق کانسٹیبل غلام شبیر گلگشت پولیس میں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

تعینات تھا ۔پولیس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ غلام شبیر موٹر سائیکل پر سوار کندھے پر بندوق لٹکائے قلعہ کہنہ قاسم باغ سے گزر رہا تھا پبلک لائبریری کے قریب اس کی بندوق لاک ہونے کے باعث چل گئی اوراس کے سر میں جا لگی،جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔غلام شبیر کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ اس کے 4بھائیوں اور2بہنیں ہیں جبکہ مخدوم رشید کا رہنے والا ہے اس کی شادی کو کچھ عرصہ رہ گیا تھا۔تاہم زندگی نے وفانہ کی۔سی پی او ملتان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ پولیس مرحوم کانسٹیبل کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔غم کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

کانسٹیبل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -