ہنگو میں پولیس کی کارروائی 3 افغانیوں سمیت 50 گرفتار

ہنگو میں پولیس کی کارروائی 3 افغانیوں سمیت 50 گرفتار

  

ھنگو (بیورورپورٹ)ھنگو پولیس این ایکشن 6 مجرمان اشتہاری،3 افغان باشندوں سمیت 50 افراد گرفتار بھاری اسلحہ و منشیات برامد اس حوالے سے ڈی پی او ھنگو شاہ نظر خان نے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

میڈیا کو بتایا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف حصوصی مہم کے دوران ضلع بھر میں تھانہ سٹی ،تھانہ صدر،تھانہ دوابہ،تھانہ ٹل اور تھانہ بلیامینہ پولیس نے مختلف علاقوں گل باغ کلے،خٹک بانڈہ،درسمند،کربوغہ شریف،جوار غنڈی اور تور پل میں 6 اشتہاری مجرمان3 غیر ملکی باشندوں سمیت 50 مشکوک افراد گرفتار کر کے انکے قبضے سے 8عدد کلاشنکوف ،17 عدد پستول،4 عدد رائفل3 عدد بندوق ایک عدد ریپیٹر 600 مختلف بور کے کارتوس اور 700 گرام چرس برامد کر لی گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام منتقل کر دئے ہیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -