ہائے ری غربت،نوجوان کی خودکشی ماں نے نومولود بچہ مبینہ طور پر گلہ دبا کر مار ڈالا ،لاش نشتر سرد خانے منتقل

ہائے ری غربت،نوجوان کی خودکشی ماں نے نومولود بچہ مبینہ طور پر گلہ دبا کر مار ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)غربت سے تنگ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی خاتون نے مبینہ طور پر نومولود بچے کو گلہ دبا(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کر مارڈالا تفصیل کے مطابق گلگشت کے علاقے چونگی نمبر 5نواب پور کا رہائشی22سالہ عرفان احمد نے گزشتہ روز کمرے میں خود کو کمرے میں بند کر کے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی،اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش نشترہسپتال منتقل کردی پولیس کے مطابق نوجوان کے بارے پتا چلا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے بے روزگار تھا جبکہ اس کی 3ماہ قبل شادی ہوئی تھی اس کی بیوی اپنے میکے گئی ہوئی تھی،بظاہر تو خود کشی لگ رہی ہے تاہم حتمی طور پر تفتیش کے بعد کہا جاسکتا ہے۔دریں اثناء شاہ شمس پولیس کے علاقے کے رہائشی جعفر کا اپنی بیوی کے ساتھ گزشتہ روز جھگڑا ہوا اس دوران اس کی بیوی نے غربت سے تنگ آکر مبینہ طور پر بچے کا گلہ دبا کر قتل کردیا۔بعدازاں پولیس کے موقع پر پہنچنے پر انہوں نے بتایا کہ بچہ بیمار تھا اس وجہ سے جاں بحق ہوا۔پولیس نے نے لاش نشتر سرد خانے منتقل کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -