ملتان سمیت مختلف شہروں میں سرچ آپریشن ‘ 20 مشکوک افراد گرفتار

ملتان سمیت مختلف شہروں میں سرچ آپریشن ‘ 20 مشکوک افراد گرفتار

  

ملتان، خانیوال، بارہ میل، کوٹ ادو(کرائم رپورٹر+ نمائندگان) آرمی سی ٹی ڈی پولیس اور دیگر حساس اداروں کے ملتان سمیت مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 20 مشکوک افراد گرفتار ملزمان سے 2 دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مخبر کی اطلاع پر ہیڈ محمد والا کے قریب نصر اللہ چوک پر واقع مکان پر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

چھاپہ مار ا جہاں سے 2دستی بم برامد ہوئے جبکہ نعیم جان نامی شخص کو موقع سے گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف u/s 3/4 ESA 7ATA کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔دریں اثناسی پی او ملتان محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی جے ٹی ٹی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ الپہ کے علاقے بستی عنایت پورمیں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن6/7گھنٹوں تک جاری رہا ،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل طور پر باریکی سے چیک کیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پر لیڈیز پولیس کو بھی چیکنگ کے لئے تعینات کیا گیا، علاقے میں موجود 200گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی ، جس کے دوران4 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ، تلاشی کے دوران3عدد چھوٹے بڑے ناجائز ہتھیار بھی برآمدکئے گئے ۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقہ کچاکھوہ 38-30/10R میں حساس اداروں نے پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کیا پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی ناجائز بھاری اسلحہ اور ایک عدد موٹرسائیکل سمیت12افراد گرفتار کرلیے ہیں جن سے مذید تفتیش جاری ہے ۔بارہ میل سے نامہ نگار کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بارہ میل شیح حیدر حسین کی سربراہی میں بارہ میل کی مختلف آبادیوں عید گاہ، جناح کالونی اور کمبوہ کالونی میں 150 گھروں میں سرچ آپریشن کیا گیا پولیس کے علاوہ دیگر سیکورٹی اداروں نے بھی حصہ لیا ۔ اس موقع پر شہریوں کے کوائف اکٹھے کیے گئے اور ان کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ۔ شہریوں کے لائسنسی اسلحہ کی بھی ویری فیکیشن کی گئی۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز پولیس محمود کوٹ نے سرچ اپریشن کے دوران خیبر ایجنسی کے رہائشی الطاف خان آفریدی‘شبیر اللہ خان لکی مروت کے شمس اللہ خان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ انہیں رہائش فراہم کرنے والے مکان مالکان سعید اکبر‘الطاف خان ‘لائق خان کے خلاف 11پیٹروایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

سرچ آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -