مظفرگڑھ ، صفائی کے ناقص انتظامات پرہوٹل مالک گرفتار، کچن سربمہر
مظفرگڑھ(نما ئندہ پاکستان ) قنوان چوک پر ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر آصف جاہ نے بطورخصوصی مجسٹریٹ دفعہ144 کے تحت مٹھائی کی دکان اور ہوٹل پر چھاپے مارے۔ اس موقع پر انھوں نے ہوٹلوں اور مٹھائی کی دکان کے کچن کا معائنہ کیا۔ہوٹل میں صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے،مضرصحت آٹے سے روٹیاں بنائی جارہی تھیں جبکہ ہوٹل کا کچن بھی بہت گندا تھا جس میں گندگی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کے ڈھیر اور مکھیاں بھی موجود تھیں۔ڈاکٹرآصف جاہ نے مذکورہ ہوٹل کو5ہزار روپے کا جرمانہ کیا اور کچن سیل کرکے ہوٹل مالک کیخلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی کو احکامات جاری کردئیے گئے۔اسی طرح قنوان چوک پر ہی چمن شیریں نامی مٹھائی کی دکان کا معائنہ کیا اور کچن کی صورتحال دیکھی،کچن میں صفائی کے تسلی بخش انتظامات نہ کرنے پر مذکورہ دکان کو بھی2ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ڈی ایل او ڈاکٹر آصف جاہ کیمطابق ہوٹلوں،مٹھائی کی دکانوں اور بیکریوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ روزانہ جاری رہیگا اور تمام ہوٹلوں،بیکریوں اور دکانوں کو پابند بنایا جائے گا کہ وُہ اپنے کچن اور دکانوں پر صفائی کے انتظامات بہتر کریں تاکہ شہریوں کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں سے مطابق چیزیں میسر آئیں۔اس طرح انہوں نے مختلف دکانوں سے اشیاء کے سیمپل بھی لیبارٹی بھیجوا دیے ۔