مولابخش چانڈیو کی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت

مولابخش چانڈیو کی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیونے صدرکے علاقے پارکنگ پلازہ کے قریب سیکیورٹی اداروں کی گاڑی پر فائرنگ والے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔مولا بخش چانڈیونے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے ورثا سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہو گئی ہے،سندھ حکومت دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائے گی