تعطیلات خاتمہ سے ایک ماہ قبل سکول کھولنے والے مالکان کیخلاف کارروائی کا حکم

تعطیلات خاتمہ سے ایک ماہ قبل سکول کھولنے والے مالکان کیخلاف کارروائی کا حکم

  

ملتان( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم کے حکام نے تعطیلات سے ایک ماہ قبل ہی شدید گرمی اور حبس میں کھلنے والے سکولوں کے مالکان کو سخت وارننگ دے دی‘ ڈی سی او کی ہدایت پر حکام نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا تو سکول کھلے ہوئے تھے‘ تفصیل کے مطابق تعطیلات ختم ہونے سے ایک ماہ قبل ہی مختلف(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

سکول کھل گئے ‘شکایات ملنے پر ڈی سی او ملتان نادر چھٹہ نے نوٹس لیا اور افسران تعلیم کو کارروائی کرنے کا حکم دے دیا‘ افسران تعلیم کے مطابق ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تعطیلات سے قبل کھلنے والے سکولوں کااچانک معائنہ کرکے تصاویر لے لی جائیں جن میں ظاہر ہو کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرکے سکول کھولے گئے ہیں ‘ان سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے ‘گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض خان بلوچ نے مختلف سکولوں کا اچانک معائنہ کیا۔ ایک سکول میں بجلی گئی ہوئی تھی اور جنریٹر بھی خراب تھا ‘ بچے شدید گرمی میں پسینے میں شرابور تھے ‘ ان کی حالت غیر ہو رہی تھی‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض خان بلوچ نے مذکورہ سکول کی انتظامیہ نے کہا کہ آپ میرے ساتھ چل کر ذرا کلاس روم میں بچوں کے ساتھ بیٹھیں‘آپ خود تو ائر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھتے ہیں اور بچوں کے لئے پنکھے چلاتے ہیں ‘ اتنی شدید گرمی اور حبس ہے ‘لائٹ گئی ہوئی ہے ‘ بچوں کا گرمی اور حبس سے برا حال ہے ‘اگر کوئی بچہ بے ہوش ہوا تو سکول انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض خان بلوچ کے مطابق سکول انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جمعرات سے چھٹیاں کر دیں گے ‘ بچے آج(بدھ) سکول آئیں گے تو انہیں چھٹی دے دی جائے گی ‘واضح رہے کہ ملتان میں مختلف سکول تعطیلات سے قبل ہی کھلے ہوئے ہیں ‘ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض خان نے کہا ہے کہ آخری وارننگ دی جارہی ہے ‘ اب سکول کھلے تو اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -