سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی61ویں سالگرہ پرتقریبات کاانعقاد ، کیک کاٹے گئے استحکام جموریت کیلئے خدمات کوخراج تحسین

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی61ویں سالگرہ پرتقریبات کاانعقاد ، کیک کاٹے ...

  

ملتان، ٹھٹھہ صادق آباد، مظفرگڑھ ، کوٹ ادو (نمائندہ خصوصی228نمائندگان)سابق صدر آصف علی زرداری کی 61ویں(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

سالگرہ گزشتہ روزم نائی گئی پیپلزپارٹی اوراسکی ذیلی تنظیموں کے زیراہتمام آصف علی زرداری کی 61ویں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اس سلسلے میں ملتان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈوبتی کشتی اورکارکنوں کو آصف علی زرداری نے ہی سہارا اورحوصلہ دیاپارٹی کیلئے آصف زرداری کی خدمات کونظر انداز نہیں کیاسکتا۔ ان خیالات کااظہار ایل ایف کے راہنما مرزاعزیز اکبر بیگ اورشیخ غیاث الحق نے ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان میں پی ایل ایف کے زیراہتمام سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے خواجہ رضوان عالم ، عارف شاہ ،خواجہ نورمصطفیٰ، صفدر سرسانہ ، فیروزہ فیض اورمہراقبال سرگانہ نے بھی خطاب کیا آخرمیں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا۔ٹھٹھہ صادق آباد نمائندہ پاکستان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی61ویں سالگرہ ملک بھر میں منائی گئی ٹھٹھہ صادق آباد میں پیپلز پارٹی کے جیالے ہونے کے باوجود یہاں سالگرہ کی تقریب منعقد نہ ہوئی۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابقپیپلزپارٹی مظفر گڑھ کے زیر احتمام آصف علی زرداری کی 61ویں سالگرہ کی تقر یب ملک مظہر حسین پہوڑ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں سالگرہ کیک کاٹا گیا تقریب سے ضلعی صدر ملک بلال کھر ،ایم این اے ملک نور ربا نی کھر ،افتخار احمد خان ،عاشق علی بلوچ ،رانا سرفراز ،مصطفی ڈوگر ،رانا مجاہد ،عبدالرحمن ،کاشف،ملک صفدر پہوڑ سمیت پارٹی کارکن نے شرکت کی۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی 61ویں سالگرہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عطا اللہ ذیتی کی رہائش گاہ پیپلز پارٹی ہاؤس پر نہایت جوش وجذبہ سے منائی گئی‘اس موقع پر عطاء اللہ ذیتی ‘مسز شازیہ سنبل ‘علی حیدر‘سکندر اعظم ودیگر کارکنوں وخواتین نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور آصف علی زرداری کی درازی عمر اور صحت مندی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی‘اس موقع پر عطاء اللہ ذیتی وشازیہ سنبل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آصف علی زرداری کی ملک وقوم وجمہوریت پر استحکام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ہم بلاول بھٹو زرداری وآصف علی زرداری کی قیادت میں بھٹو مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

زرداری سالگرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -