پاک فوج پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں،تحریک انصاف

پاک فوج پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں،تحریک انصاف

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید اورتحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب صمصمام بخاری نے کراچی میں پاک فوج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ایک بار پھر خوف کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن رینجر ز طویل عرصے سے جاری اپنی امن کی کوششوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیگی، اپنے تعزیتی پیغام میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک انصاف شہید ہونے جوان عبد الرزاق اور خادم حسین کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، اور پاک فوج کسی صورت اپنے شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں ہونے دیگی، انہوں نے کہا کہ قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فورسز جلد دہشت گردوں کو انکے بدترین انجام تک پہنچائے گی۔

تحریک انصاف

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -