جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بیت المال کمیٹیوں کا قیام عمل میں نہ لایا جاسکا

جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بیت المال کمیٹیوں کا قیام عمل میں نہ لایا ...

  

رحیم یارخان(بیورونیوز) پنجاب حکومت کی عدم توجہی کے باعث پنجاب بیت المال کونسل کی جانب سے ضلع رحیم یارخان(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود تاحال ضلعی بیت المال کمیٹیوں کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا جس کی وجہ سے بیت المال کے فنڈز سے مستفید ہونے والے غریب، نادار اوربے سہارا مردو خواتین شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ اور جہیز فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث غریب شہریوں کی بچیوں کے سروں میں چاندی اترآئی۔ اسی طرح بیت المال کمیٹیوں کے عدم قیام کی وجہ سے علاج و معالجہ کے فنڈز نہ ملنے کے باعث بیشتر غریب افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ تعلیمی فنڈز فراہم نہ کئے جانے کی وجہ سے بیشتر مستحق طالبعلموں کو تعلیم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ غریب اور نادار افرادضلعی بیت المال کمیٹیوں کے عدم قیام کی وجہ سے مالی امداد کے فنڈز نہ ملنے کے باعث دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اور فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے مختلف فلاحی تنظیمیں بھی غیر فعال ہو چکی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی امین بیت المال کونسل پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے درجن بھر اضلاع میں ضلعی بیت المال کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں تاہم ضلع رحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود ضلعی بیت المال کمیٹیوں کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا جو کہ امتیازی سلوک کی بدترین مثال ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبائی امین بیت المال کونسل پنجاب ضلعی بیت المال کمیٹیوں کے قیام میں دانستہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والے بیت المال کے فنڈز مبینہ طور پر اپنوں میں تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ رحیم یارخان کے مستحق افراد اور شہری، سماجی و سول سوساٹئی کے حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے فوری طور پر رحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں ضلعی بیت المال کمیٹیوں کے قیام کے لئے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بیت المال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -