جنوبی پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، ٹرپنگ اور وولٹیج کمی کا جن قابو نہ آسکا

جنوبی پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، ٹرپنگ اور وولٹیج کمی کا جن قابو نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال،تلمبہ،باگڑسرگانہ ،دنیا پور، وہا ڑ ی،میلسی،بوریوالا،گڑھا موڑ،میر ہزار خان،جتوئی،فتح پو ر،منڈی یزمان،بہاولنگر،چنی گوٹھ(سٹاف رپورٹر ،نما ئند گان)ملتان سمیت (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
جنوبی پنجاب میں بجلی بحران کے جن پر قابون نہ پایا جاسکا مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ18سے20گھنٹے تک پہنچ گیا تفصیل کے مطابق میپکو ریجن میں ٹرپنگ ‘کم وولٹیج اور بریک ڈاؤن پر قابو نہیں پایا جاسکا‘ موسم گرما کے 3ماہ )مئی ‘جون ‘جولائی ) صارفین کے لئے کڑا امتحان ثابت ہوئے ‘شہروں کے لئے 6گھنٹے ‘ دیہات کے لئے 8گھنٹے اور ہائی لاسز فیڈرز کے لئے 10سے12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ‘ٹرپنگ ‘کم وولٹیج اور بریک ڈاؤنز کی وجہ سے طویل ہو گئی ‘آئے روز ٹرانسفارمرز جلنے کے باعث بھی صورتحال گھمبیر ہو چکی ‘جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں 19گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ‘ وہاں بجلی برائے نام آتی ہے۔خانیوال سے بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان کے مطابق گرمی اور حبس میں آضا فے کے سا تھ ہی واپڈا والو ں نے بھی عو ام دشمنی شروع کر دی ہے غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے حکو مت آئے رو ز غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کر کے عوام کش پا لیسیو ں پر عمل پیرا ہے شہر یوں سعید ، امجد ، لیا قت ، سبطین ، اصغر کمبوہ ، میا ں الطا ف ، علی حسین و دیگر نے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہوہ فوری طور پر غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ ختم کرے تا کہ عو ام سُکھ کا سا نس لے سکیں ۔ دریں اثناء ضلع بھر میں شدید گرمی وحبس میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے مسجدوں اور گھروں میں پانی ختم ہوگیا پانی ختم ہونے کی بنا پر لوگوں نے فجر کی نماز تجمم کرکے ادا کی ضلع بھر کے باسیوں نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔تلمبہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تلمبہ و مضافات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ، چند روز قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ آٹھ گھنٹے ہو رہی تھی جبکہ اب اچانک لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں 6سے 8گھنٹے کااضافہ کردیاگیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا کل دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔علاوہ ازیں جب بجلی آتی ہے تو وولٹیجانتہائی کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کئی الیکٹرونکس مصنوعات جل گئی ہیں مکینوں محمد اجمل ، محمد اسحق، چوہدری حبیب احمد ، ظفر علی، عبدالرحیم، عبدالکریم، لیاقت علی، عبدالشکور، مشتار احمد ، محمد ہارون، عدنان احمد، محمد عامر، محمد عمران، محمد وسیم، محمد سلیم، عکاشہ، محمد حیات، جمیل احمد ، اشفاق احمد، محمد آصف، محمد شاہد، عارف جاوید، جمشید، عدنان شاہ ، عبدالباسط و کئی دیگر نے میپکو کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے میپکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم اور وولٹیج کی سپلائی پوری کی جائے۔باگڑسرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق واپڈا سب ڈویژن سرائے سدھو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ تقریباًبیس گھنٹے تک پہنچ گیا عوام پریشان لائن لاسز کا مسَلہ انتہائی شدت اختیار کر چکا بجلی چوری کاسارانزلہ غریب عوام پرگرایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدرتحصیل بار کبیروالہ ،حاجی عبدالرزاق سرگانہ ایڈووکیٹ،حاجی شہبازحیدرسرگانہ،تحسین عاطف سرگانہ، میاں حاجی محمدمکی ، میاں ذیشان حیدر، میاں محمدعلی عالمگیر،نے حکام بالاسے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے ۔دنیاپور سے نامہ نگار کے مطابق دنیا پور اور گردونواح میں بجلی کی لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ 18سے 20گھنٹے کر دیا گیا ہے شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں شہریو ں نے بلاجواز غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اصلا ح احوال کا مطالبہ کیاہے جبکہ معلوم ہواہے کہ شہری اور تاجر تنظیمیں بجلی کی ظالمانہ غیراعلانیہ لو ڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور سپر ہائی وے بلاک کرنے کے لئے صلاح مشورے کر رہی ہیں ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق شہر اور گردو نواح میں قیامت خیز گرمی ، حبس سے شہریوں کا برا حال ،بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تاجر طبقہ پریشان ، عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ماجد شوکت ، عظیم احمد ، دلنواز چوہان ، محمد یونس ، عارف علی ، عابد علی ، محمد جاوید ، منظوراحمد ، محمدکلیم ، علی احمد ، سفیان احمد ، محمد رمضان ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حبس اور گرمی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے تاجروں کے کاروبار دن بدن متاثر ہورہے ہیں حبس کی وجہ سے تاجر مالی طورپرکمزور ہو رہے ہیں بجلی کے کاروبار کرنے والے کاریگروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو تے جا رہے ہیں لہٰذا وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر بجلی ، چیئرمین واپڈا ایس ای واپڈ ا سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔میلسی سے نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار کے مطابق میلسی میں دو روز سے فورس شیڈول لوڈ شیڈنگ کے دوران 12تا15گھنٹے طو یل لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھی ہے اور مسلسل چار چار گھنٹے بجلی بند رکھی جا رہی ہے ان میں صرف تین تا چار گھنٹے طویل وقفے کے بعد بجلی دی جاتی ہے بقیہ دن بھر لوڈ شیڈنگ کر کے شہریوں کی چیخیں نکال دی گئیں ہیں جبکہ رات کو بھی تین سے چار گھنٹے مسلسل ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے خواتین بچے اور بزرگ شدید گرمی سے تنگ آ کر جھولیاں اٹھائے حکمرانوں کو بد دعائیں دینے پر مجبور ہیں ۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بورے والا کے شہر اور گردو نواح میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ سے شہریوں کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل مریض اور ان کے لواحقین بھی شدید اذیت اور پریشانی کا شکار رہے ۔ بجلی نہ ہو نے سے جنریٹر تو چلا دیے جاتے ہیں جنریٹر سے صرف پنکھے ہی چلتے ہیں ۔وارڈ میں مریضوں اور لواحقین کی بڑی تعدادکی وجہ سے حال میں حبس ہو جاتی ہے جس سے دم گھٹنے لگتا ہے ۔گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق گڑھا موڑ اور گردونواح مترو ٹبہ سلطان پور ٹھینگی اڈا غلام حسین اور دیگر جگہوں پر گزشتہ تین روز سے مسلسل طویل اور دس دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے صارفین کو بے حال کر دیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی حالت غیر ہو گئی ہے اور بچے گرمی کی شدت برداشت نہ کرنے سے بیمار پڑ گئے ہیں۔صارفین نے بجلی کے ریٹ بڑھنے کے باوجود ہونے والی لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور واپڈا کے اعلیٰ حکام کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد عائیں دی ۔میر ہزار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق صارفین واپڈا، اسماعیل ایڈوکیٹ ، اقبال راجنپوری ،محمد عبداللہ، محمد طارق،اللہ رکھیا، رسول بخش، محمد اکبر،فراز، شعیب، اور دیگر نے بتایا کہ شدید گرمی نے عوام کا برا حال کیا ہوا ہے اوپر سے واپڈا والوں نے بھی لوڈ شیڈنگ کا تڑکا لگا کر اللہ کی مخلوق کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیا ہوا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ جتوئی میں بمشکل ایک یا دو گھنٹے بجلی فراہم کیا جارہی ہے پہلے واپڈا اہلکار ڈی سیٹ اتار کر لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں جونہی انکی لوڈشیڈنگ پوری ہوتی ہے تو گریڈ انچار ج لوڈ شیڈ نگ کرتا ہے ۔جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق جتوئی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ گئی کاروبار ٹھپ گئے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا کوئی ٹائم نہیں ہے کئی بار واپڈا جتوئی سے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے احتجاج بھی کیا لیکن بے سود رہا ۔ نمازیوں کا کہنا ہے کہ نماز کے وضو کرنے کی خاطر ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی بار انجمن تاجران سے اپیل کیا ہے کہ اس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے لیکن انجمن خاموش ۔جتوئی شہر میں شدیدلوڈ شیڈنگ کے باعث احتجاج اور وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم پنجاب کے خلاف مردہ بادکے نعرے لگائے گئے ۔ صحافیوں نے ایس ڈی او جتوئی سے موقف لینا اختیار کیا توایس ڈی اونے موقف دینے سے صاف نکار کر دیا ۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق فتح پور اور گردونواح میں با ر بار بجلی کی ٹرپنگ اور کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ معمول بنا لیا ، جس کی وجہ سے صارفین شدید پریشان ، اور بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے الیکٹرونک کی اشیاء کی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق ماہ رواں کی آخری تاریخوں میں لائن لاسسز پورا کرنے کے لئے مقامی محکمہ واپڈا کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ شہر میں 6گھنٹے کی بجائے 14گھنٹے اور دیہاتوں میں 8گھنٹے کی بجائے 20گھنٹے سے بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ عوامی شکا یات کے خوف سے دفاتر کے پی ٹی سی ایل بند کر دئیے جاتے ہیں۔ شہریوں محمد انور ، شوکت علی، عبد الکریم ،ارسلان عارف،اور مسلم خان نے ایس ای واپڈا سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ بہاولنگر سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن اچانک قابو سے باہر ہوگیا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا،بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترسے لگے،لوڈشیڈنگ کے حالیہ اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری فضل الہٰی شیخ نے کہا ہے کہ بہاولنگر میں لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں ہے ۔ تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔چنی گوٹھ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی موضع رام کلی کے بجلی صارفین نے اللہ بچایا کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ واپڈا سب ڈویژن چنی گوٹھ کی جانب سے صارفین کو بھجوائے جانے والے بلوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیاہے ۔ احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ اپنے چہیتوں کو بجلی چوری کرا کر نوازنے کا سارا ملبہ صارفین پر ڈال دیا گیا ہے اور گھر بیٹھے صارفین کے میٹروں کی کئی گنا اضافی ریڈنگ کے ذریعے بجلی گرا دی گئی ہے۔