کار کی ٹکر سے سڑک پر گرنے والے 3بچوں کو ٹرک نے روند ڈالا، موقع پر جاں بحق

کار کی ٹکر سے سڑک پر گرنے والے 3بچوں کو ٹرک نے روند ڈالا، موقع پر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر 2بہن بھائیوں سمیت3جاں بحق 6زخمی ہوگئے۔ بتایاجاتا ہے کہ 30سالہ کوثر اپنی بیوی 3بچوں اور کزن سمیت موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شجاعباد جارہا تھا،ناگ شاہ چوک کے قریب تیز رفتار کار نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 6افراد گر گئے بدقسمتی سے کوثر کے 2بچوں 5سالہ مزمل،7سالہ بیٹی عاصمہ اور کزن 18سالہ رضا کے اوپر سے ٹرک گزر گیا،جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔حادثے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
کے بعد اہل علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہوگئے۔جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورزخمیوں 30سالہ کوثر اسکا اڑھائی سالہ بیٹا راجا اوربیگم سلمہ کو طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔