بچے اور خاتون سمیت 7افراد ٹریفک حادثات و واقعات کی نذر، 1نے خودکشی کر لی

بچے اور خاتون سمیت 7افراد ٹریفک حادثات و واقعات کی نذر، 1نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال، میانچنوں ،محسن وال، رحیمیار خان، صادق آباد ، بہاولنگر، الہ آباد( نمائندگان) ٹریفک حادثات و مختلف واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 7افراد جاں بحق دوشیزہ نے خود کشی کر لی اس سلسلے میں خانیوال،محسن وال،میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان ،نمائندہ پاکستان ،نامہ نگار، نمائندہ خصوصی کے مطابق کچا کھوہ کے قرین خٹک ہوٹل میں کنویں میں کام کرتے ہوئے مزدور 50سالہ محمد رمضان سکنہ چکنمبر3/9-Rکنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو نے محمد رمضان کی نعش کنویں سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی ہے۔دریں اثنا میاں چنوں کے علاقہ سوہنا چوک میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں اکبر علی ولد محمد اسماعیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد زاہد علی ولد محمد سرور سکنہ 7ایٹ آر اور احسان ولد محمد انور شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری ٹی ایچ کیوہسپتال میاں چنوں شفٹ کردیا گیا،جہاں پر حالت نازک ہونے پرزخمی احسان کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ۔رحیم یار خان ،صادق آباد سے بیورونیوز ، تحصیل رپورٹر کے مطابق پہلا حادثہ مقامی سکیورٹی ایجنسی میں تعینات سپر وائزر اٹک کے رہائشی محمد جاوید کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل نمبریMNM 2477 پر سوارہوکر رحیم یارخان آرہا تھا کہ ترنڈہ موڑ کے نزدیک آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی نمبریRNM 7767 کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی جس کے نتیجہ میں تیزرفتار موٹرسائیکل سوار محمد جاوید بے قابوہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ دوسرا حادثہ عوامی کالونی کے رہائشی 20سالہ محمد اختر کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل پر جمالدین والی روڈ پر جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے ٹرک نمبریKKB 742 جس میں کباڑ کا سامان لوڈ تھا نے موٹرسائیکل سوار20سالہ اختر کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد اختر زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگئے ۔واضح رہے کہ ٹرک ڈرائیورایک آنکھ سے محروم ہے جبکہ اس نے ضلع گھوٹکی سندھ کا ڈرائیونگ لائسنس بھی بنا رکھا ہے ۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز اقبال آباد کی رہائشی55سالہ شاہ بی بی اپنی بیٹیوں سے ملنے کے بعد چک 30 این پی سے واپس گھر جارہی تھی کہ دربارحسن شاہ کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والا موٹرسائیکل سوار ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 55سالہ شاہ بی بی ، نواسہ عثمان اور دوسرا موٹرسائیکل سوار عبداللہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر دیہی ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے 55سالہ شاہ بی بی دم توڑگئی جبکہ دیگر شدید زخمی ہونے والے دونوں موٹرسائیکل سوار وں کو رحیم یارخان ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔گزشتہ روز چاچڑاں شریف کی رہائشی18سالہ نازو مائی کو اقدا م خودکشی کرنے پر انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذر ائع نے بتایا کہ گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر نازو مائی نے بھاری مقدار میں زہریلی گولیاں کھا لیں نازو مائی طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اور جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث دم توڑگئی ہسپتال انتظامیہ نے کار روائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔ بہاولنگر سے نمائندہ خصوصی کیمطابق سرکلرروڈ کارہائشی 16سالہ نوجوان وقاص اپنے گھر میں نہا رہا تھا کہ اچانک ڈونکی میں کرنٹ آگیا جس سے پانی میں بھی کرنٹ آنے لگا اوروقاص نے جونہی پانی کو چھوا تھا پانی میں موجود کرنٹ نے اْسے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیااللہ آباد سے نامہ نگار کے مطابق اللہ آباد کی نواحی بستی لنگاہ کے رہائشی عتیق الرحمن لنگاہ کا دو سالہ اکلوتا بچہ حنان عتیق گھر میں موجودنلکے کے قریب کھیلتے ہوئے پانی کے گڑھا میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
حادثات