ضلع کونسل دیر پائیں اجلاس ،کھیلوں کے سامان میں خرد برد کی تحقیقات کا مطالبہ
تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) ضلع کونسل دیر پائین نے محکمہ سپورٹس میں کھیلوں کے سامان میں مبینہ خرد برد کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے سمیت ٹریفک پویس کی جانب سے ٹرانسپوٹرز کو بے جا تنگ کرنے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختص فنڈز کی ٹینڈرزسست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری ٹینڈرز جاری کرنے کامطالبہ کر دیااس سلسلے میں ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت سپیکر عبدالرشید ڈسٹر کٹ کونسل ہال بلامبٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں کونسل کے مرد خواتین ممبران کے علاوہ مختلف محکموں کے زمہ داروں نے بھی شر کت کی،اجلاس سے تیمرگرہ سٹی کے ناظم عالمزیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ دیر آید درست اید صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کا تعین کیا انھوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم میں سیاسی بنیادوں پر تبادلے بند کی جائے انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بے گناہ شہریوں کی قتل عام بندکرنے جبکہ محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کیا انھوں نے سوشل ویلئفر کی کا رکردگی کو مایوس کن اور صفر قرار دیااجلاس سے اپوزیشن اراکین عنایت اللہ ،آصف عزیز عالم زیب اور حکومتی اراکین مولانا عمران ،اشرف سالار ،عزیز سر ہندی نے محکمہ سپورٹس میں حال ہی میں خریدے گئے کھیلوں کے سامان میں مبینہ خرد برد اور من پسند افراد پر ٹور کرانے کی تحقیقات کرنے اور خریدے گئے غیر معیاری سپورٹس سامان کو سیل کرنے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر دیا اجلاس سے اپوزیشن رکن مختیار خان نے شکایت کی کہ پسند اور ناپسندکی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز تقسیم کیاگیا ہے جس کے جواب میں اپنے پارٹی کے ممبر اور اپوزیشن لیڈر ملک محمد زیب نے کہاکہ تمام ممبران کو یکساں ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے ہیں جس کا کریڈٹ ضلع ناظم حاجی محمدرسول خان کو جاتا ہے کہ انھوں نے میرٹ اور انصاف سے کام لیا ہے اور توقع ہے ائندہ بھی انصاف اور میرٹ کریں گے اجلاس محسن انسانیت عبد الستار ایدھی کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا جبکہ ترک صدر طیب ار دگان کیااقدام کو خراج تحسین پیش کیاگیا اجلاس سے ممبران سیف السلام ،شادنواز خان اورفضل قادر نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ کونسل نے کسٹم ایکٹ کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا۔اجلاس سے اپنے خطاب میں ضلعی ناظم حاجی محمدرسول خان نے کہاکہ ممبران کی اعزازیہ پر تمام پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کرکے اعلامیہ جاری کیاجائے گا انھوں نے کہاکہ ہرکام کونسل ممبران کی باہمی مشاروت جبکہ خواتین کے ساتھ کوئی امیتازی سلوک نہیں کی جائے گی سالانہ ترقیاتی پروگرام کی فنڈز ناگزیر وجوہات کی بناء سست روی کا شکار رہا انھوں نے کہا کہ ہم سب کی زمہ داری بنتی ہے کہ اس پسماندہ ضلع کی تر قی اور خوشحالی کیلئے مل جل کر کام کریں ۔