پورن میں عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے ،عبدالمنعیم

پورن میں عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے ،عبدالمنعیم

  

پورن(نمائندہ پاکستان ) عوام کو بنیادی ضروریات اورانکے جائز حقوق دہلیز پر فراہم کرناہمارا مشن ہیں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعیم کا مخوزی بائنہ روڈ کی افتتاح کے موقع پر خطاب ،پی کے88مین ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں آج مخوزی بائنہ روڈ پر کام شروع کیا گیا روڈ کا باقاعدہ افتتاح عبدالمنعیم نے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر سینکڑوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمنعیم نے کہا کہ ماضی میں منتخب نمائندوں نے مخوزی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلو ک کیا انشاء اللہ ہم بہت جلد مخوزی عوام کے محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور صحت تعلیم سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں مخوزی کو انکا جائز حق دیا جائیگا کھوکھلے وعدوں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتے عملی کام اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اس موقع پر سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور عبدالمنعیم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -