ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر بدعنوانی کے الزام میں نیب کے ہاتھوں گرفتار

ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر بدعنوانی کے الزام میں نیب کے ہاتھوں گرفتار

  

پشاور( پاکستان نیوز)قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر توحیدالحق کوناجائزاثاثہ جات اوربدعنوانی کے الزام میں گرفتارکرلیا۔قومی احتساب بیوروکے مطابق توحیدالحق نے کروڑں کے ناجائزاثاثہ جات،جائیدادوں اورپر تعیش گاڑیوں کے رکھنے پرگرفتارکیاہے۔تفصیلات کے مطابق جوں ہی مذکورہ ملزموں کے غیرقانونی اثاثوں کے بارے میں نیب خیبرپختونخواکوعلم ہواتونیب حکام نے ملزم اورانکی وارثان کی منقولہ وغیرمنقولہ جائیدادکے حوالے سے اصل حقائق اورضروری شواہداکٹھاکرنے کیلئے تحقیقات کاآغازکردیا۔تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ ملزم توحیدالحق محکمہ جنگلانے کے مختلف اہم عہدوں پررہ چکاہے تاہم اہم عہدوں پرکام کرنے کے دوران ملزم نے اپنے اوراپنے وارثان کے نام پرکروڑوں روپے کے ناجائزاثاثے بنائے ہیں جن میں12کنال زمین چارسدہ میں،19پلاٹس ایبٹ آباد ،ایک پلاٹ سول ایمپلائیز کوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد،ایک دکان فروٹ منڈی ، دو پلاٹ بدھنی پشاور،2پلاٹس IBایمپلائیز کووآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی،2قیمتی پلاٹس بحریہ ٹاؤن راولپنڈی ،ایک پلاٹ منسٹری آف انٹیریئرایمپلائیزکو آپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی،ایک پلاٹ FGEHفاؤنڈیشن اسلام آباد،ایک کنال پلاٹ موضع کوٹ ہاشل اسلام آباد،8مرلہ گھربارہ کہو اسلام آباد،32مرلہ پلاٹ موضع مہرہ نور اسلام آباد،پانچ مرلے کے2اور10مرلے کاایک قیمتی پلاٹس بحریہ انکلیواسلام آباد،3پلاٹس DHAاسلام آباد،ٹویوٹااسیسٹا2007،ٹویوٹاایگزیو2007،ٹویوٹاپاسو2007 اورسوزوکی آلٹوجاپان2007شامل ہیں۔ملزم کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے انہیں جلداحتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -