چارسدہ میں مشتعل شوہر نے بیوی کو بھون ڈالا
چارسدہ (بیورورپورٹ) تنسیح نکاح کے مقدمہ میں عدالت پیشی کے بعد شو ہر نے طیش میں آکر اپنی بیوی کو کچہری گیٹ کے سامنے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ ملزم نے آلہ قتل سمیت خودکو پولیس کے حوالے کردیا ۔ملزم کا مقتولہ پر نکاح در نکاح اوردوسرے شوہر کوقتل کرنے کاالزام ۔ ٹریفک خادثات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔تفصیلات کے مطابق ترلاندی سے تعلق رکھنے والی مسماۃ اُمیہ زوجہ شوکت علی تنسیح نکاح کے مقدمہ میں فیملی کورٹ میں پیشی کے بعد واپس جا رہی تھی کہ کچہری گیٹ کے سامنے خاتون کے شوہر شوکت علی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اُن کو قتل کردیا ۔ قتل کی واردات کے بعد ملزم نے آلہ قتل سمیت خودکو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے نعش قانونی کاروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے چارسدہ ہسپتال منتقل کیاجبکہ ملزم کو سٹی تھانہ چارسدہ منتقل کیا گیا ۔ مقتولہ کی والدہ مسماۃ گلفت بیوہ مثل خان نے ملزم شوکت علی کے خلاف سٹی تھانہ میں رپورٹ درج کی ۔سٹی تھانہ چارسدہ میں گرفتار ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ اُمیہ ان کی بیوی تھی اور کچھ عرصہ پہلے ناراض ہوکر میکے بیٹھ گئی ۔اس دوران اُنہوں نے ایک اور شحص سے مراسم استوار کرکے نکاح در نکاح کرکے مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا مگردوسرے شوہر نے انکار کیا جس پر میری بیوی نے والدہ سے مل کر دوسرے شوہر کو گھر کے اندر قتل کردیا اور مجھے ناکردہ گناہ کے پاداش میں جیل جانا پڑا ۔ بعد ازاں مقتول کے لواحقین نے میری مقتولہ بیوی کے بھائی کو اغواء کرکے قتل کردیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اپنی بیوی کے قتل پر مجھے کوئی افسوس اور ندامت نہیں کیونکہ اس کے کردار کے حوالے سے مجھے صرف بدنامی اور طعنے مل رہے تھے۔ ایک اور واقعہ میں دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ کے قریب ٹریفک خادثہ میں رحیم ولد حضر علی موقع پر جاں بحق جبکہ ابوبکر ولد پذیر شدید زخمی ہوگئے ۔ ایک اور واقعہ میں تھانہ ترناب کے حدود دلدار گھڑی میں مچھلیوں کا شکار کرنے والا بیس سالہ نوجوان ندیم ولد سیف اللہ جنریٹر کی کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔