شبقدر ،افغان مہاجرین کی واپسی کی خوشی میں کھانا
شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر پیر قلعہ دوکاندا یونین نے افغان مہاجرین واپسی پر طعام دیا۔کھانا پختون روایات اور بھائی چارے کو دیکھتے ہوئے دیا۔ہم سب آپس میں بھائی ہیں پاکستانی بھائیوں اور خصوصی طور پر پختون قوم کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار شبقدر کے علاقہ پیر قلعہ دوکاندار یونین کے صدر شاہجہان خان پرواز ارگنائزیشن بحالی معزوران کے صدر مہمند خان ۔جہانزیب خان ۔ذاکر اللہ ماسٹر۔الطاف خان اور دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ افغان بھائیوں کو ہماری حکومت نے بھائی چارے اور عالمی قوانین کے مطابق پناہ دی تھی اور ہم نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں پختون روایات اور بھائی چارے کو دیکھتے ہوئے انکو نہ صرف پناہ دی بلکہ انکے ساتھ اچھے اخلاق معاملات اور کردار سے پیش آئے انہوں نے کہا کہ اب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ مہاجرین اب اپنے وطن واپس چلے جائیں تو ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جانے پر انکو پختون روایات کے مطابق کھانا دیں انکی مہمانوازی کریں اس موقع پر واپس جانے والے افغان مہاجرین نے بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ پاکستانی حکومت اور عوام نے خوب مہمان وازی کی ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھا ہمارے یہاں پر پختون قوم سے اچھے تعلقات قائم تھے ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں برابر کے شریک تھے اور آئندہ یہ تعلقات مذید مضبوط ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے ہم پر بہت احسانات ہیں اور اس کو تمام عمر قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے