چارسدہ ، تاجر اتحاد اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مزاکرات کامیاب

چارسدہ ، تاجر اتحاد اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مزاکرات کامیاب

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) تاجر اتحاد اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مزاکرات کامیاب ۔ تاجر اتحاد نے آج منعقد ہونے والا احتجاجی مظاہرہ موخر کردیا۔آئندہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تاجروں پر غیر قانونی چھاپے اور ناجائز جرمانے نہیں لگائے جائیں گے ۔ تاجروں کی عزت نفس کو کسی صورت مجروح نہیں کیاجائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نور ولی خان ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نور ولی خان اور تاجر اتحاد کے رہنماؤں کے مابین طویل مزاکرات کے بعد تاجر اتحاد نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف آج ہونے والا احتجاجی مظاہرہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاجر اتحاد کے وفد نے جس میں مرکزی صدرمولانا صلاح الدین شاکر کی قیادت میں جنرل سیکرٹری افتخار حسین صراف ، سینئر نائب صدر لعل محمد لعل، پریس سیکرٹری حبیب اللہ، جائنٹ سیکرٹری محمد عالم پرشامل تھے نے اسسٹنٹ کمشنر نور ولی خان کو تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیااور کہا کہ تاجر اتحاد کسی صورت تاجروں کا استحصال اور عزت نفس مجروح نہیں ہونے دے گی ۔ وفد نے اسسٹنٹ کمشنر نور ولی خان پر واضح کیا کہ تاجر پاکستان کے وفادار شہری اور آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہیں مگر بعض ادارے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے تاجروں کو بے جاہ تنگ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تاجر اتحاد کے وفد کو یقین دلایاکہ آئندہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تاجروں پر غیر قانونی چھاپے اور ناجائز جرمانے نہیں لگائے جائیں گے ۔ تاجروں کی عزت نفس کو ہر صورت مقدم رکھ کر اُن کی عزت آفزائی کی جائے گی ۔ کامیاب مذاکرات کے بعد تاجر اتحاد نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف آج ہونے والا احتجاجی مظاہرہ موخر کرنے کا اعلان کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -