پورن میں اے پی سی میں کسٹم ایکٹ کیخلاف مذمتی قرار داد منظور

پورن میں اے پی سی میں کسٹم ایکٹ کیخلاف مذمتی قرار داد منظور

  

پورن(نمائندہ پاکستان )تحصیل کونسل پورن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کاکسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف مذمتی قرارداد منظورملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مسلسل قدرتی آفات کی زد میں آنے والے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کسی بھی قسم کی ٹیکس دینے کو تیار نہیں ہیں اجلاس سے تحصیل ناظم راجہ عثمان خان ،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اپنے اوپر کسی قسم کے ٹیکس لاگوں کرنے نہیں دینگے اور نہ ہی ان میں برداشت کی سکت ہے انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور دیگر مصیبتوں سے نبرد آزما ہونے والے عوام کیلئے معاشی پیکج ریلیف اور انسانی بنیادوں پر امداد دینے کے بجائے ٹیکس کا نفاذ ملاکنڈڈویژن کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہیں انہو ں نے کہا کہ حکومت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے قربانیوں کے ساتھ مذاق بند کریں ریلیف دینے کے بجائے ٹیکس کا بوجھ ڈالنا حکومت کی نااہلی ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں اور اپنی ناکامی چھپانے کیلئے روزنت نئے مسائل پیدا کررہے ہیں اس موقع پر متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژن کی دیگر اضلاع کی طرح شانگلہ بھر میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے ہونگے اور اسی طرح پورن سب ڈویژن میں ملاکنڈ ڈویژن کے گرینڈ جرگہ میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق احتجاجی شیڈول پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائیگا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -