محکمہ تعلیم میں اصلاحات موجودہ صوبائی حکومت کا اہم کارنامہ ہے،حبیب الرحمان
بو نیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر مذہبی امور حاجی خبیب الرحمان خا ن نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات موجودہ صوبائی حکومت کا اہم کارنامہ ہے ۔بونیر میں یو نیورسٹی کا قیام میرا خواب تھا ۔جس کو موجودہ صوبائی حکومت نے حقیقت میں تبدیل کردیا ،میں نے ایم ایم اے دور اور موجودہ دور میں بونیر کے اہم بڑے بڑے مسائل حل کئے ۔نوکری کسی کے جان کے نعم البدل نہیں مگر یہ دوران ملازمت وفات ہونے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کا حق ہے ۔میں کبھی بھی اپنے ضلع کے افسران پر ناجائیز کاموں کے لئے دباؤں نہیں ڈالا ،جو افسر میرٹ کا خیال رکھے گا ۔اسے کسی سے نہیں ڈرنا چاہئے کرپٹ افسروں کا وبو نیر میں کو ئی جگہ نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افس بونیر میں ڈی ای او اسٹبلشمنٹ کے زیر اہتمام دوران ملازمت وفات ہونے والے محکمہ تعلیم کے افسران اور اہلکاروں کے بچوں کے اپوائمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب سے ڈی ای او اسٹبلشمنٹ سرتاج خان ،پی ایس شاہ جہان خان ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر بونیر بحت ذادہ ،گل محمد خان عرف طوطا نے بھی خطاب کیا ۔صوبائی وزیر نے 12 پی ایس ٹی اور 4 قاری اساتذہ کو اپوائنٹمنٹ لیٹر دئے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میں نے اپنے دور ھکومت میں بونیر میں میگا پراجکیٹ مکمل کئے جس میں سڑکیں ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔عبدلولی خان یو نیورسٹی بونیر کیمپس کے لئے پہلی فرصت میں 20 کروڑ روپے جبکہ یو نیورسٹی کے قیام کے لئے 30 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تعلیمی لخاظ سے بونیر ایک پسماندہ ضلع تھا مگر یہاں کے والدین اپنے بچوں کو پڑھانے کے لئے بہت پیسہ خرچ کررہاہے ۔یو نیورسٹی کے قیام کے بعد بونیر تعلیمی لخاظ سے ترقی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کرپٹ افسران کے لئے کو ئی جگہ نہیں ،میرٹ کا خیال رکھنے والے افسران بلا خوف و خطر اپنا کام جاری رکھیں ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسیر بونیر بحت ذادہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کام چور اہلکاروں کے لئے کو ئی جگہ نہیں ،دوران ملازمت وفات ہونے والے افسران اور اہلکاروں کے میرٹ پر پورا اترنے والے بچوں کے لئے تین دن کے اندر اندر اپوائمنٹ لیٹر دئے جائیں گے ۔