ڈیرہ ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں 1 شخص جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)درازندہ کے قریب ٹریفک کے دو مخلتف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق درازندہ سے ایک کلو میٹر دور قادری ایکسپریس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔جن میں گل مت اللہ شیرانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔جبکہ اس کا دوسرا ساتھی جنت میر شیرانی بھی زخمی ہوگیا جس کی حالت اب تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔مسافر بس ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تا ہم لیویز فورس نے اس کو گرفتارکرلیا ۔جبکہ درازندہ میں ٹریفک کے ایک اور حادثے میں ڈاٹسن کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جنکو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔