شیر گڑھ ،عوام کی منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف اعلان جہاد

شیر گڑھ ،عوام کی منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف اعلان جہاد

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)لوندخوڑ کے عوام اورمنتخب نمائندوں نے منشیات فروشوں،غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اعلان جہاد کردیا انتظامیہ کے ساتھ جرائم کے خاتمے کے لئے مکمل تعاون اور شانہ بشانہ ہوں گے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا عزم تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عوامی شکایات پر ڈی پی او مردان سید فیصل شہزاد اور ڈی ایس پی سرکل سلیم ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او لوند خوڑ بخت شید خان نے تھانہ لوند خوڑ میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا جس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں صحافیوں ،معززین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایچ او لوند خوڑ بخت شید خان نے کہا کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ اور امن کی بحالی اولین ترجیح ہے مگر عوام کے تعاون کے بغیر پولیس اکیلا کچھ نہیں کرسکتا عوامی نمائندے جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کے ہاتھ بازوں بنیں اپنے ارد گرد پر کڑی نظر رکھیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کو بروقت اگاہ کریں اس موقع پر ضلعی کونسلران حاجی سجاد،اختشام الحق،عمران شہید گروپ کے صدر حاجی شیر علی کونسلران محمد اکبر اور نیاز حسین نے کہا کہ منتخب نمائندے پولیس کے ساتھ مل کر علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کے شانہ بشانہ ہوں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -