صوابی ،یونین کونسل زیدہ کے کونسلروں کا احتجاجی مظاہرہ

صوابی ،یونین کونسل زیدہ کے کونسلروں کا احتجاجی مظاہرہ

  

صوابی( بیورورپورٹ)یونین کونسل زیدہ کے منتخب کونسلروں نے حکومت کی جانب سے مراعات ،فنڈز اور دیگر سہولیات نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جنرل ، یوتھ اور کسان کونسلروں نے جلوس کی شکل میں کھنڈہ موڑ جا کر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر جنرل کونسلر میر حسن خان اور افسر علی خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے ناظمین اور نائب ناظمین کو فنڈز ، مراعات اور دیگر اختیارات منتقل کر دیئے ہیں لیکن صوبے کے جنرل ، یوتھ ، کسان اور زنانہ کونسلروں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا حالانکہ ناظمین اور نائب ناظمین کی طرح عوام نے ہمیں بھی ووٹ دے کر منتخب کئے ہیں اس لئے انصاف کا تقاضا ہے کہ حکومت بلدیاتی کونسلروں کو بلا تفریق اختیارات ، فنڈز اور تمام مراعات دیں انہوں نے کہا کہ جمعہ 29جولائی کی صبح نو بجے تحصیل صوابی کے منتخب کونسلران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شاہ منصور ٹاؤن شپ میں صوابی جہانگیرہ روڈ پر پُر امن احتجاج کرینگے #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -