منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کو ترجیح دیں ،ادریس خٹک
شیدو(نمائندہ پاکستان)منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کو ترجیح دیں۔بلدیاتی اداروں کا فنڈ عوام کے مسائل کے حل میں معاون ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حلقہ PK-15 اور ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ادریس خٹک نے گزشتہ روز نودیہہ جہانگیرہ میں عابد حسین کی رہائش گاہ پر ویلج کونسل نڑی نودیہہ کے ناظم منیر خا ن ،نائب ناظم عمران خان کسان کونسلر عبدالوحید اور جنرل کونسلر عابد حسین سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ آپنے حلقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں اورپانچ سال پورے ہونے پر انشاء اللہ کوئی بڑا مسئلہ حل کیے بغیر نہیں رہے گا ۔انہوں نے کہا جی ایچ ایس جہانگیرہ روڈ کی ری کنسٹرکشن کا کام مکمل ہو گیا ہے جس میں کلاسز شروع ہو چکی ہیں جو کہ میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہے سکول کو جلد ہائیر سکنڈری کا درجہ دیا جائے گا ۔نودیہہ جہانگیرہ میں گرلز ہائیر سکنڈری سکول کی عمارت بھی آخری مراحل میں ہے جبکہ نڑی میں بوائز ہائی سکول کا کام شورع ہو چکا ہے ۔جہانگیرہ شہر میں پینے کے صاف پانی کے لیے بہتری لائی جا رہی ہے ۔نہ صرف پرانی پائب لائنوں کو جلد از جلد تبدیل کیا جائے گا بلکہ بند پڑے ٹیوب ویلوں کو بھی چالو کیا جائے گا ۔جہانگیرہ کے گاؤں کنڈ کے لیے بھی ٹیوب ویل کا کام مکمل ہو چکا ہے بجلی کا میٹر اور ٹرانسفارمر لگا دیا گیا ہے اور بہت جلد لوگ مستفید ہونا شروع ہو جائیں گے۔جہانگیرہ اسٹیشن روڈ پر تعمیراتی کام بڑی تیزی سے جاری ہے چند روز میں جہانگیرہ کے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور بہت جلد اس پر کام شروع کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بارانی زمینوں کو زیر کاشت لانے کے لیے پیتاؤپایان کے مقام پر 75 کروڑ کی لاگت سے بارانی ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے جس سے 8/9 ہزار کنال اراضی زیر کاشت آ جائے گی اسی طرح نظام پور کے علاقہ میں 2ارب کی لاگت سے ڈیم کی تعمیر پر جلد کام شروع کیا جائے گا جس کے لیے بجٹ میں رقم رکھ دی گئی ہے جس سے تقریباً 32 ہزار کنال اراضی زیر کاشت آئے گی صر ف یہی نہیں بلکہ نظام پور کے علاقہ چارپانی اور دروازگئی میں بھی ڈیموں کی تعمیر کے لیے سروے کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کی طرف بھر پور توجہ دے رہی ہے اور اس کے لیے تعلیمی اداروں میں نہ صرف سہولیات کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے بلکہ اپ کریڈیشن کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے ویلج کونسل نڑی نودیہہ کے نو منتخب ممبران سے اپیل کی کہ آپنے اختلافات بھلا کر عوام کی خدمت کی طرف وجہ دیں کیوں کہ عوام کو ان سے کافی امیدیں ہیں اور ان امیدوں پر آپنے زاتی اختلافات کی وجہ سے پانی نہیں پھیرنا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر یونیورسٹی نوشہرہ کیمپس جو کہ جہانگیرہ میں بنے گی کے لیے بھی موجودہ بجٹ میں فنڈ مختص کر دیا گیا ہے اور بہت جلد کام شروع کیا جائے گا ۔جہانگیرہ گرلز ڈگری کالج کا ٹینڈر ہو چکا ہے اور کام چند ماہ میں شروع کر دیا جائے گا جسکی بدولت جہانگیرہ کی تعلیمی شرح میں خطر خواہ اضافہ ہو گا ۔