پاک چین دوستی پر پاکستانی عوام کو فخر ہے ، حاجی غلام علی

پاک چین دوستی پر پاکستانی عوام کو فخر ہے ، حاجی غلام علی

  

 پشاور( پاکستان نیوز)چین کے Quanzhou Hongchang انوسٹمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو Zhichang FU اور ڈائریکٹر Fu zhi نے وفد کے ہمراہ سینٹر حاجی غلام علی اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نائب صدر محمد ریاض خٹک کے چین کے دورے میں پاکستان اور خاص کرخیبرپختونخواہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جو قبول کرتے ہوئے چینی سرمایہ کار اسلام آباد پہنچ گئے اور خیبرپختونخواہ میں پاک چائنہ بلڈنگ میٹیریل انڈسٹری کے نام سے مشترکہ سرمایہ کاری کے تحت فیکٹری تعمیر کریگی ،چینی انوسٹمنٹ کمپنی کے وفد نے سینٹر حاجی غلام علی اور محمد ریاض خٹک کے ہمراہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا اور مختلف فیکٹریوں کا معائینہ کیا حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں پانچ ایکڑ پلاٹ پاک چائینہ بلڈنگ میٹریل انڈسٹری کے تعمیر کے لئے موزوں قرار دیتے ہوئے کمپنی نام مشترکہ سرمایہ کاری سے کمپنی کے نام خریدنے ایم او یو MOU پر دستخط کر دئیے گئے۔چینی انوسٹمنٹ کمپنی کی طرف سے Zhichang FU اور Fu zhi جبکہ پاکستانی سرمایہ کار کی طرف سے سینٹر حاجی غلام علی اور ممتاز صنعت کار محمد ریاض خٹک نے دستخط کئے۔ اس موقعہ پر سینٹر حاجی غلام علی اور محمد ریاض خٹک نے کہا پاک چین دوستی پر پاکستا ن کے عوام کو فخر ہے اور پاک چین کے مشترکہ سرمایہ کاری سے یہ دوستی مزید مظبوط ہوگی ۔چینی انوسٹمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوZhichang FU نے کہا کہ پاک چین دوستی کے حوالے سے جو خیالات پاکستانی عوام کے ہے۔اس سے بڑھ کر چینی عوام اور حکومت کے ہے۔اور پاک چین اقتصادی راہداری کی عظیم منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف فاصلوں کو کم کر کے ترقی کے راہ پر گامزن کریگا بلکہ منصوبے سے بے روزگاری کے خاتمے اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔انھوں نے سینٹر حاجی غلام علی اور نائب صدر محمد ریاض خٹک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین سرمایہ کاروں کو پاکستان اورخیبرپختونخواہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی ۔اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔اور پاکستان میں انھوں نے جس طرح مہمان نوازی کی وہ ہمیشہ یاد رہی گی اور اعلی حکومتی شخصیت سے ملاقاتیں کرا کر اس سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے پاک چین دوستی کے بارے میںیکساں موقف ہے ہم بہت جلدی فیکٹری پر کام کرنا شروع کر دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -