ڈیرہ ،مزدور رہنماء کے بیٹے کی نعش ماہڑہ سے برآمد

ڈیرہ ،مزدور رہنماء کے بیٹے کی نعش ماہڑہ سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)معروف مزدور رہنما ریاست اللہ لغاری کے چار روز قبل دریائے سندھ میں ڈوبنے والے بیٹے کی نعش ماہڑہ سے مل گئی ،ٹانک آڈہ پر ہزاروں افراد کی موجود گی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق علاقے کے معروف مزدور رہنما ریاست اللہ لغاری کے بیٹے عمیر لغاری کی نعش دریائے سندھ سے ماہڑہ کے مقام پر تیرتی ہوئی مل گئی ۔عمیر لغاری غفارے والی ٹی کے قریب دوستوں کے ساتھ پیکنک کے لئے چار روز قبل گیا پانی میں نہاتے ہوئے تیز لہروں کے باعث پانی میں ڈوب گیا جس کی نعش منگل کے روز دریائے سندھ سے ماہڑہ کے مقام پر تیرتی ہوئی مل گئی ۔عمیر لغاری کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی بعد میں ان کو آبائی قبرستان میں سپردخا ک کردیا گیا ۔عمیر لغاری کی وفات پر پاکستان ورکر فیڈریشن کے صوبائی صدر محمد ایوب عرف لعل بادشاہ ،انجمن تاجران شرقی سرکلر روڈ کے صدر چوہدری جمیل احمد ،ممبر ضلع کونسل محمد حنیف پیپا ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے ان کے والد ریاست اللہ لغاری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعاکی ہے ۔