صوابی ،قتل کی مختلف وارداتوں میں 3 افراد جاں بحق

صوابی ،قتل کی مختلف وارداتوں میں 3 افراد جاں بحق

  

صوابی( بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں قتل کی مختلف وارداتوں میں تین افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا زوجہ گل رحمن سکنہ بام خیل نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر گل رحمن نے فائرنگ کر کے اپنے ہی بیٹے محمد عباس کو قتل کر دیا وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے دریں اثناء بیوہ خائستہ محمد سکنہ چار منگ دیر حال ٹھنڈ کوئی نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر کو اپنے گھر کے اندر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہو سکی اسی طرح تھانہ زیدہ میں زوجہ شیر علی سکنہ مرغز نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ انکے بیٹے فہد علی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہو سکی پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -