قتل کیس میں ملوث ملزمان کی فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

قتل کیس میں ملوث ملزمان کی فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گلوٹی میں قتل کے کیس میں نامزد پانچ مسلح ملزمان کی مخالف نذر گل کی گھر پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ ،اہل خانہ محفوظ ،مخالفین میرے بیٹے کے صقتل میں ملوث ہیں اور وہ زبر دستی ہم سے فیصلہ چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے یہ اقدام کیا ،نذر گل ،یارک پولیس نے واقعہ مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں واقعہ گلوٹی میں 15جون 2016کو منور ولد بہادر سمیت پانچ ملسح افراد نے اپنے مخالف نذر گل ولد موسم خان کے گھر کی چار دیواری پر فائرنگ کی اور ہینڈ گرینڈ پھینکا جس سے زور دار دھماکہ ہوا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اس کا واقعہ کا مقدمہ یارک پولیس نے 36دن بعد انکوائری کے بعد پانچ افراد کے خلاف نذر گل کی رپورٹ پر درج کرلیا ۔ رپورٹ میں نذر گل نے بتایا کہ منور نے میرے بیٹے کا قتل کیا اور اب زور پر اس کیس کا فیصلہ چاہتا ہے جس کی وجہ سے اس نے یہ اقدام اٹھایا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -