ہنگو : مسافر وین کھائی میں جا گری ، 5افراد جاں بحق ،6زخمی

27 جولائی 2016 (09:10)

ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک) سمانہ کے علاقے میں مسافروین کھائی میں جا گری ، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق سمانہ کے علاقے میں مسافر وین بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث 5افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جنہیں کھائی سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے بھاری مشینری کا انتظار کیا جا رہا ہے جس کے بعد وین کو کھائی سے نکالا جا سکے گا۔

مزیدخبریں