سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داران کو سزا دلوا کر رہیں گے، 31جولائی کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا : طاہر القادری

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داران کو سزا دلوا کر رہیں گے، 31جولائی کو آئندہ کے ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داران کو سزا دلوا کر رہیں گے، 31جولائی کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا : طاہر القادری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ، اس سانحہ کے ذمہ داروں کو سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

لندن سے وطن واپسی کے بعد لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں بے گناہ کارکنوں کو شہید کیا گیا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا تاہم موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں ہو گا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون پر اب تک صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ اگرصبر کا پیمانہ لبریزہوگیا تو حکمران چودہ اگست کا دھرنا بھی بھول جائیں گے۔

حکمران صرف اقتدار پر نہیں بلکہ اداروں پر بھی قابض ہیں، جبکہ ماڈل ٹاون میں کروڑوں لوگوں نے قاتلوں کو دیکھا لیکن ایک شخص بھی گرفتار نہیں ہوا۔ دوسری طرف انصاف مانگا جاتا ہے تو کہتے ہیں جمہوریت کو خطرہ ہے۔

عوامی تحریک کے قائد نے کہا کہ پاکستان کو آئین کی بجائے خواہشات کے مطابق چلایا جارہا ہے اور پاکستان کی بہتری موجودہ حکمرانوں اور اس ظالمانہ نظام سے نجات میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ31جولائی کو قومی مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔  اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا جس کے بعد اسی روز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.طاہر القادری نے مزید بتایا کہ عوامی تحریک کی ایگزیکٹوکونسل کااجلاس 29 جولائی کو طلب کرلیاہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -