لائنز ایریا میں رینجرز کا آپریشن، کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 5افرادگرفتار ، اسلحہ برآمد

لائنز ایریا میں رینجرز کا آپریشن، کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں ...
لائنز ایریا میں رینجرز کا آپریشن، کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 5افرادگرفتار ، اسلحہ برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رات گئے رینجرز نے آپریشن کیاجس کے دوران 5افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

لائنز ایریا کے علاقے میں رینجرز نے آرمی کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے جائے واردات کے قریب دھوبی گھاٹ اور توحید چوک میں سرچ آپریشن کیا۔

جس کے دوران مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی اور5 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کیا۔ ذرائع کے مطابق ان افراد کو کالعدم تنظیم سے تعلق ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -