بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کا وفد پاکستان پہنچ گیا ، گارڈ آف آنر سے استقبال،رینجرز کیساتھ مذاکرات کا پہلا دور ختم، کل دوسرا دو ر ہو گا

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کا وفد پاکستان پہنچ گیا ، گارڈ آف آنر سے ...
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کا وفد پاکستان پہنچ گیا ، گارڈ آف آنر سے استقبال،رینجرز کیساتھ مذاکرات کا پہلا دور ختم، کل دوسرا دو ر ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت سرحدی فورسز کے ششماہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کا14رکنی وفد آج رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچ گیا ہے ۔ بھارتی وفد کی قیادت ڈی جی بی ایس ایف کرشن کمار شرما کر رہے ہیں ۔ پاکستان پہنچنے پر ڈی جی بی ایس ایف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔
رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سرحدی محافظوں کا سالانہ اجلاس آج رینجرز ہیڈ کوارٹر ز میں ہوا جس میں قیدیوں کے تبادلے ، سرحد پر مشترکہ گشت ، منشیات سمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں ڈی جی سطح پرباہمی رابطےموثربنانےکیلئےجدیدٹیکنالوجی کےاستعمال پراتفاق کیا گیا جبکہ بارڈرپرماہرفوجی نشانہ بازوں کی تعیناتی اوربلااشتعال فائرنگ کےنکات پر بھی بات چیت ہوئی ۔ اس کے علاوہپاکستان رینجرزکی طرف سےورکنگ باؤنڈری پربی ایس ایف کی قائم تعمیرات کےنکات اورورکنگ باؤنڈری کےقریب سرنگوں کاملنااورمنشیات کی سمگلنگ جیسے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے2روزہ مذاکراتی ایجنڈےمیں پٹھان کوٹ حملےکوشامل کرنےکا مطالبہ کیا گیا تاہم پاکستان رینجرزکی پٹھان کوٹ حملےکومذاکراتی ایجنڈےمیں شامل کرنےکی تجویزکومسترد کردیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں سرحدی فورسزمیں آخری مذاکرات ستمبر2015کونئی دہلی میں ہوئے تھےتاہم آج مذاکرات کے پہلے دور کے بعد کل دوسرا دور ہو گا جس کے بعداجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

بھارتی بی ایس ایف کا وفد کل( 28جولائی کو) واپس چلاجائےگا۔