سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کومزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے نوٹوں کا خزانہ برآمد ہونے کے کیس میں سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگوکو بھی حراست میں لیا گیا تھا جبکہ وہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں تھے۔ ریمانڈ ختم ہونے پر نیب کی جانب سے میر خالد لانگوکو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے ملزم کے مزید ریمانڈ کی درخواست کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے میر خالد لانگو کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔