غازی آباد: نوسرباز گینگ چلانے والی 3بہنیں گرفتار‘55وارداتوں کا اعتراف

غازی آباد: نوسرباز گینگ چلانے والی 3بہنیں گرفتار‘55وارداتوں کا اعتراف
غازی آباد: نوسرباز گینگ چلانے والی 3بہنیں گرفتار‘55وارداتوں کا اعتراف

  

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں غازی آباد پولیس نے 30 نوسرباز عورتوں کا گینگ چلانے والی 3 بہنوں کو گرفتار کرلیا جن سے گاڑی، موٹرسائیکل، زیورات سمیت چوری کا سامان برآمد کرلیا گیا۔ تھانہ میں نوسرباز بہنوں نے دھمکیاں دیں اور پولیس خواتین سے بدتمیزی کی جس پر پولیس والیوں نے ان کی خوب درگت بنائی۔

ایس پی کینٹ عبادت نثار کو خفیہ اطلاع ملی کہ غازی آبادکی حدود میں دوکانوں اور گھروں میں گھس کر چوریاں کرنے والی 03 خواتین موجود ہیں۔جس پر ایس پی کینٹ عبادت نثارنے فوراََ ڈی ایس پی شمالی چھاﺅنی سرکل منصور الحسن کی سربراہی میں ایسے گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوغازی آباد انسپکٹر عتیق احمد ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ٹیم کے ہمراہ بٹ چوک تاجپورہ روڈکے علاقہ میں چھاپہ مار کردوکانوں اورگھروں میں گھس کرچوریاں کرنے والی 3 خواتین کو گرفتار کرلیا۔گرفتار عورتوں میں روبینہ، شبنم عرف رابعہ اور کنیز فاطمہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور دوران تفتیش انہوں نے 55مزید وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔ان تینوں بہنوں کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیاگیا۔

مزید :

لاہور -