بحریہ ٹائون کا سعودی جرمن ہاسپٹلز سے 300ملین ڈالر کامعاہدہ

لاہور(ویب ڈیسک)بحریہ ٹائون کراچی اور سعودی جرمن ہاسپٹلز گروپ کے درمیان صحت کی سہولیات سے متعلق 300 ملین امریکی ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔معاہدے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سعودی جرمن ہاسپٹلز گروپ بحریہ ٹائون کراچی سمیت ملک بھر کے بحریہ ٹائون کے پراجیکٹس میں طبی سہولیات فراہم کرے گا۔یہ گروپ نہ صرف بحریہ ٹاو¿ن کراچی،لاہور اور راولپنڈی ،اسلام آباد میں 150 سے 300 بستر پر مشتمل ہسپتال بنائے گا بلکہ بحریہ ٹائون کراچی اور لاہور میں موجود ہسپتالوں کو بھی چلائے گا۔