انٹرنیٹ پر آسٹریلین خاتون سے ہونے والی دوستی شادی میں تبدیل، حویلی لکھا کے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی

انٹرنیٹ پر آسٹریلین خاتون سے ہونے والی دوستی شادی میں تبدیل، حویلی لکھا کے ...
انٹرنیٹ پر آسٹریلین خاتون سے ہونے والی دوستی شادی میں تبدیل، حویلی لکھا کے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی

  

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر آسٹریلین خاتون سے ہونے والی دوستی شادی میں تبدیل ہوگئی، آسٹریلین پینووینڈی لی حویلی کے عمران کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  نواحی قصبہ حویلی لکھا کا عمران ولد اصغر علی چوہدری اور آسٹریلین خاتون دیپالپور میں کورٹ میرج کے ذریعے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ یاد رہے 28 سالہ عمران کی 56 سالہ پینووینڈی لی سے کچھ عرصہ قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی اور بعدازاں دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ اس طرح پینووینڈی لی عمران سے شادی کیلئے دیپالپور پہنچ گئی اور گزشتہ روز دونوں نے عدالت میں شادی کرلی۔

مزید :

اوکاڑہ -