لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بجلی بند، ٹارچ کی روشنی میں آپریشن

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بجلی بند، ٹارچ کی روشنی میں آپریشن
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بجلی بند، ٹارچ کی روشنی میں آپریشن

  

پشاور (ویب ڈیسک) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن اور متبا دل بندوبست نہ ہونے پر ڈاکٹروں نے ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے والے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو بجلی کے معطل ہونے کے باعث شدید مشکلات رہیں۔ گزشتہ روز 6 گھنٹے تک پورے ہسپتال میں بجلی غائب تھی جس پر بعض آپریشن تھیٹرز میں ہونے والے آپریشنوں میں ڈاکٹرز نے ٹارچ و ایمرنسی لائٹ جلا کر کام کیا۔، آنکھوں کے حساس آپریشن بھی ٹارچ کی روشنی میں کئے گئے جبکہ بجلی کی بندش نے وارڈز میں م وجود مریضوں کو بھی دہرے عذاب میں مبتلا کئے رکھا، ہسپتال کے پاس متبادل اضافی بجلی کی لائن ہے لیکن اس پر بجلی معطل تھی، علاوہ ازیں ہسپتال میں پڑے جنریٹرز میں سے بعض کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں بتائی جاتی۔

مزید :

پشاور -