پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن ارکان کی مخالفت کرنے کا اعلان
لاہور (وب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مقرر ہونے والے ارکان کی مخالفت نہیں کریں گے بلکہ آگے بڑھیں گے، پارٹی نے شاہ محمود قریشی کو طارق سعید کھوسہ سے رابطے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ فیصل ٹاﺅن میں عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تعجب ہے۔ طارق سعید کھوسہ سے اس حوالے سے مشاورت ہی نہیں کی گئی۔ شاہ محمود قریشی اس وقت بیرون ملک ہی ں، ان کی وطن واپسی پر ہی اس حوالے سے بات کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں مکمل ہم آہنگی ہے اور کوئی اختلاف نہیں، حکومت پاناما لیکس پر تحقیقات کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں، حکومت پاناما لیکس پر تحقیقات کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں، وفاقی وزراءٹی او آر سے نواز شریف کا نام نکالنے پر زور ڈالتے رہے۔ نواز شریف پانچ سوالات کے جوابات بیس منٹ میں دے سکتے ہیں مگر وہا یسا نہیں کررہے۔ وہ احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔
حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا، 7 اگست کو راولپنڈی سے پشاور تک مارچ ہوگا اور ہر ہفتے مارچ ہوں گے۔ پی ٹی آئی سولو فلائٹ نہیں کرے گی۔ نعیم الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس نے 58 فیصد جبکہ (ن) لیگ نے 42 فیصد ووٹ لئے۔