ملازمین کو دس دن میں واجبات ادا نہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف ایکشن ہوگا: یو اے ای حکومت نے اعلان کر دیا

ملازمین کو دس دن میں واجبات ادا نہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف ایکشن ہوگا: یو اے ...
ملازمین کو دس دن میں واجبات ادا نہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف ایکشن ہوگا: یو اے ای حکومت نے اعلان کر دیا

  

دبئی(نیوز ڈیسک) یو اے ای کی حکومت نے ایک ایسا حکم جاری کیا ہے جس سے مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزارت انسانی حقوق نے ایک حکم جاری کیا ہے جس کے مطابق تمام کمپنیاں 10دن کے اند ر ملازمین کو ان کے بقایا جات دینے کی پابند ہونگی۔یہ حکم اکتوبر 2016سے لاگو ہوگا۔انسانی حقوق وزرات کے وزیر سقر گھوباش نے کہا ہے کہ جن کمپنیوں کے ملازمین کی تعداد 100سے زائد ہے وہ دس دن کے اندر اپنے ملازمین کو بقایا جات ادا کرنے کے پابند ہونگے۔اگر کمپنی اس میں ناکام رہی تو اس کو دوبارہ ورک پرمٹ جاری نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کمپنی نے مقررہ تاریخ سے ایک ماہ کے اندر واجبات ادا نہ کئے تو وزارت عدلیہ اور دوسری متعلقہ اداروں کو اطلاع دے گی تاکہ اس کمپنی کیخلاف ایکشن لیا جا سکے۔اس ایکشن میں اس کمپنی کی دوسری کمپنیوں کو بھی بند کیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -