15 پربم کی جھوٹی اطلاع دینے پر باپ بیٹا گرفتار

15 پربم کی جھوٹی اطلاع دینے پر باپ بیٹا گرفتار
15 پربم کی جھوٹی اطلاع دینے پر باپ بیٹا گرفتار

  

شیخوپرہ  (ویب ڈیسک) محنت کش کے دس سالہ بیٹے نے 15 پر بم کی جھوٹی اطلاع دے کر پولیس اور ایجنسیوں کی دوڑیں لگوادیں۔ پولیس نے بچے کو باپ سمیت حراست میں لے کر پوچھ گچھ شرع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ راوی ریان کی آبادی کے رہائشی پانچویں جماعت کے طالبعلم دس سالہ محمد علی رضا نے اپنی والدہ کے موبائل فون سے 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ اس کے گھر کےقریب بم موجود ہے جو پھٹنے والا ہے۔ بچے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور دیگر ایجنسیوں کے اہلکار متعلقہ جگہ کی طرف دوڑ پڑے۔ تلاش کے دوران بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس پر پولیس نے بچے کو اس کے والد عباس علی سمیت حراست میں لے لیا۔

مزید :

شیخوپورہ -