موٹروے پولیس نے گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کا اعلان کردیا

موٹروے پولیس نے گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کا اعلان کردیا
موٹروے پولیس نے گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس زبیر اشرف نے کہا ہے کہ گونگے اور بہرے افراد کو بامقصد زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے، موٹر وے پولیس انہیں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان کرتی ہے اس حوالے سے قانون میں کوئی قدغن نہیں ،خصوصی افراد کو لائسنس کے حصول کے لئے قواعد میں آسانیاں پیدا کرنے کے ضمن میں تمام صوبوں کے آئی جیز کو لکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو موٹر وے پولیس لائن اور ٹریننگ سینٹر اسلام آباد میں گونگے بہرے افراد کے لئے روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی نارتھ احمد مختار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی زبیر اشرف نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے قیام سے آج تک تاریخ میں پہلی مرتبہ گونگے اور بہرے افراد کے لئے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون میں ان افراد کو لائسنس جاری کئے جانے سے متعلق کوئی قباحت نہیں، اس لئے موٹر وے پولیس آج سے گونگوں اور بہروں کو لائسنس جاری کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -