سندھ اسمبلی :تحریک انصاف نے رینجرز اختیارات کے حق میں قرارداد جمع کرادی

سندھ اسمبلی :تحریک انصاف نے رینجرز اختیارات کے حق میں قرارداد جمع کرادی
سندھ اسمبلی :تحریک انصاف نے رینجرز اختیارات کے حق میں قرارداد جمع کرادی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات کے حق میں قرارداد جمع کروادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد تحریک انصاف ارکان اسمبلی ثمر علی خان اور خرم شیر زمان نے جمع کروائی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ رینجرز کو کراچی سمیت پورے صوبے میں فوری اختیارات دیئے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کی وجہ سے قیام امن ممکن ہوا۔ رینجرز کو اختیارات میں توسیع پہلے ہوجاتی تو دہشت گردوں کو سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی جرات نہ ہوتی۔رہنماو¿ں نے صوبائی حکومت پر تنقید کی وہ چوہے بلی کا کھیل کھیل رہی ہے۔موجودہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے۔ نئے وزیر اعلی کی پہلی ترجیح امن ہونا چاہیئے۔

مزید :

کراچی -