پنجاب میں اساتذہ کی ٹرانسفر پر پابندی اٹھانے کا اعلان

پنجاب میں اساتذہ کی ٹرانسفر پر پابندی اٹھانے کا اعلان
پنجاب میں اساتذہ کی ٹرانسفر پر پابندی اٹھانے کا اعلان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھا لی ہے۔ اس بارے میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق تبادلوں پر پابندی مرحلہ وار اٹھائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں گریڈ نو سے سولہ تک سے 27جولائی کو پابندی ختم ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں گریڈ سترہ سے اوپر کے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی 19اگست کو ختم ہوگی۔ واضح رہے کہ پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر 2015سے پابند ی عائد کی گئی تھی۔

مزید :

تعلیم و صحت -