امجد صابری قتل کیس کے ملزمان کا سراغ لگالیا گیالیکن گرفتاری نہ ہوسکی کیونکہ ۔ ۔ ۔

امجد صابری قتل کیس کے ملزمان کا سراغ لگالیا گیالیکن گرفتاری نہ ہوسکی کیونکہ ...
امجد صابری قتل کیس کے ملزمان کا سراغ لگالیا گیالیکن گرفتاری نہ ہوسکی کیونکہ ۔ ۔ ۔

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں ملوث گروہ کے ارکان کا سراغ لگالیا ہے لیکن تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے کیونکہ ملزمان آپس میں ٹیلی فون یا انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ نہیں کررہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس نے امجد صابری قتل کیس میں جرائم پیشہ گروہ کے ملزمان کو گرفتار کررکھا ہے جن سے تفتیش میں اصل مجرموں کا پتا چلالیا گیا ہے ۔ زیر حراست ملزمان نے یہ انکشاف ضرور کیا ہے کہ کون لوگ اس قتل میں ملوث تھے لیکن تاحال پولیس کو ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگا پائی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کافی شاطر ہیں اور آپس میں ہر قسم کا رابطہ منقطع کیے ہوئے ہیں ۔ ملزمان نہ ہی موبائل فون استعمال کررہے ہیں اور نہ ہی انٹرنیٹ کے قریب جارہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ٹریس کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

مزید :

کراچی -