روزنامہ جذبہ کے ایڈیٹر خالد محمود گوندل کے والد کا انتقال، دبئی میں تعزیتی ریفرنس

روزنامہ جذبہ کے ایڈیٹر خالد محمود گوندل کے والد کا انتقال، دبئی میں تعزیتی ...
روزنامہ جذبہ کے ایڈیٹر خالد محمود گوندل کے والد کا انتقال، دبئی میں تعزیتی ریفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہرمنیر طاہر)روزنامہ جذبہ کے ایڈیٹر خالد محمود گوندل کے والد محمد احسان اللہ گوندل گزشتہ دنوں طویل علالت کے باعث گجرات پاکستان میں انتقال کرگئے۔ محمد احسان اللہ گوندل کے انتقال پر ملال کے موقع پر خالد محمود گوندل سے اظہار تعزیت کے لئے گزشتہ روز دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل رانا ثمر جاوید، پریس قونصلر سردار عبدالواحد خان، PJF کے صدر اشفاق احمد، سہیل خاور، طاہر منیر طاہر، طارق ندیم، رانا ارشد، سجاد اکبر خان، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین، ممتاز یوسف، عارف عامر عباسی، ڈاکٹر اکرم شہزاد، مسلم لیگ ن گلف کے صدر چوہدری نور الحسن تنویر، عبدالوحید پال، غلام مصطفی، چودھری خالد بشیر، طاہر بھنڈر، رضا شاہد، توقیر بھنڈر، ملک دوست محمد اعوان، راجہ ابوبکر آنندی، بی پی پی گلف کے صدر میاں منیر ہانس، پرنسپل اقبال، نثار خٹک، ایمریٹس ہاکی کلب کے رضا عابدی، صفدر چیمہ، محمد غوث قادری، سید امداد حیدر شاہ، عیداللہ آف ڈوئیاں، غلام مصطفی نہرہ اور شیخ پرویز کے علاوہ بے شمار لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم محمد احسان اللہ گوندل کے جنت الفردوس میں درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی۔ تعزیتی ریفرنس کے اس موقع پر صحافی خالد محمود گوندل نے ان کے والد محترم کی تعزیت پر آنے والے کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوستوں کی حوصلہ افزائی سے ان کی کافی ڈھارس بندھی ہے۔ خالد محمود گوندل نے غم کے اس موقع پر بذریعہ ٹیلی فون، ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیت کرنے والوں کا بھی دلی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

عرب دنیا -