لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ، ٹارچ جلا کر آپریشن ہونے لگے، لواحقین پریشان

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ، ٹارچ جلا کر آپریشن ہونے لگے، ...
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ، ٹارچ جلا کر آپریشن ہونے لگے، لواحقین پریشان

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تعلیم اور صحت پر سب سے زیادہ بجٹ خرچ کرنے کے دعویدار عمران خان کی اپنی پارٹی کے زیر حکومت صوبے خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ہو گیا جس کے باعث ڈاکٹر ٹارچ جلا کر مریضوں کے آپریشن کرنے لگے ہیں۔ہسپتال میں پچھلے 8 گھنٹوں سےبجلی بند ہے اورٹارچ کی روشنی میں آج 4 آپریشن کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بجلی کا بریک ڈاﺅن جاری ہے جس کے باعث ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کے آپریشن کیے جانے لگے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں لگے اسے سی بھی خراب پڑے ہیں جن کی مرمت کئی مہینوں سے نہیں کرائی گئی جس کے باعث مریض شدید گرمی میں رہنے پر مجبور ہیں اور جب اس حوالے سے مریضوں کے اہل خانہ ہسپتال انتظامیہ سے سوال کرتے ہیں تو انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جاتا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریک ڈاﺅن کی وجہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گائنی اور بائی پاس سمیت دماغ کی بیماریوں جیسے آپریشن بھی ٹارچ کی روشنی میں کیے جا رہے ہیں جس سے مریضوں کے لواحقین میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں مگر وہ مجبوری کے عالم میں بے بس دکھائی دیتے ہیں ۔

مزید :

پشاور -