سعودی عرب: آرمی کرنل کا سر قلم کرنے والے القاعدہ کے دو دہشتگردوں کو سزائے موت

سعودی عرب: آرمی کرنل کا سر قلم کرنے والے القاعدہ کے دو دہشتگردوں کو سزائے موت
سعودی عرب: آرمی کرنل کا سر قلم کرنے والے القاعدہ کے دو دہشتگردوں کو سزائے موت

  

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں ایک آرمی کرنل کے قاتل القاعدہ کے دو دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ اس کرنل کا 2007میں ان دہشتگردوں نے سر قلم کیا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ان مجرموں نے مذہبی نظریات میں اختلاف پر بورائدہ شہر میں کرنل نصیر الاتھمان کر ان کے فارم پر حملہ کیا۔ اس کے بعد ان کا سر قلم کر دیا ۔اس کے علاوہ عدالت نے ایک اور شخص کو ایمرجنسی فورسز کے ایک کمانڈر کو مارنے کی کوشش کے الزام میں 30سال قید کی سزا سنائی ۔ مجرم نے قاسم کے علاقے میں اس کمانڈر پر حملہ کیا تھا لیکن اس کو بچا لیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -