حکومت پانا ما لیکس پر اپوزیشن سے بات کرنا چاہتی ہے،رینجرز کو آئین کے تحت اختیارات دیے ، اندرون سندھ قیام امن کا کریڈٹ پولیس کو جاتا ہے : خورشید شاہ

حکومت پانا ما لیکس پر اپوزیشن سے بات کرنا چاہتی ہے،رینجرز کو آئین کے تحت ...
حکومت پانا ما لیکس پر اپوزیشن سے بات کرنا چاہتی ہے،رینجرز کو آئین کے تحت اختیارات دیے ، اندرون سندھ قیام امن کا کریڈٹ پولیس کو جاتا ہے : خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاناما لیکس پر بات کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے اور حکومت ایک بار پھر پانا ما لیکس ایشو پر اپوزیشن کیساتھ بیٹھنا چاہتی ہے ۔

کراچی میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کسیاتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں تبدیلی آتی رہتی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی ملک میں تبدیلی کی پالیسی پر گامزن ہے جبکہ عمران خان بھی کہتے ہیں کہ تبدیلی لاﺅ ، تاہم وزیرا علیٰ سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ سیاسی ہے ۔ ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز کے پاس پولیس کے اختیارات ہیں اور پولیس کیساتھ ملکر کام کر رہی ہے ۔ رینجرز اندرون سندھ ہمیشہ موجود رہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز کو آئین اور قانون کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں تاہم اندرون سندھ قیام امن کا کریڈٹ پولیس کو جاتا ہے ۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پولیس کو نو سال بعد وسیم اختر کو پکڑنے کا خیال آیا ، ملک میںسیاستدان جب بھی آتے ہیں تو میڈیا پیچھے پڑ جاتا ہے ۔ انڈونیشیا میں پاکستانی کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر انکا کہنا تھا کہ ملک میںکوئی وزیرخارجہ نہیں ہے ۔ انڈونیشیا کے پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات ہیں تاہم ذوالفقار کے معاملے پر دفتر خارجہ مکمل ناکام دکھائی دیتا ہے۔

مزید :

کراچی -